ترکی مذہب پر لطیفہ سنانے پر گلوکارہ پر پابندی عائد

گلوکارہ نے مذاق میں دینی مدارس کو نشانہ بنایا تھا

[فائل-فوٹو]

دینی مدارس سے متعلق نامناست لطیفہ سنانے پر ترکی کی پاپ گلوکارہ گلسن بیرکتار پر 10 ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے ترک سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ استنبول کی ایک عدالت نے ترکی میں دینی مدارس کا مذاق اُڑانے کے جرم میں ترک پاپ سنگر گلسن کی گلوکاری اور کنسرٹ پر 10 ماہ کیلئے پابندی عائد کردی ہے۔


46 سالہ گلوکارہ کو پچھلے سال لطیفے کی وجہ سے مختصر طور پر جیل بھیجا گیا تھا۔ بعدازاں انہیں پھر پانچ دن کے لیے جیل بھیجا گیا اور اس کے بعد 15 دن تک ان کی گھر میں نظر بندی کا حکم صادر ہوا۔

عدالت نے گلسن کو مذکورہ بالا جرم کی پاداش میں ابتدائی طور پر ایک سال قید کی سزا سنائی تھی لیکن بعد میں مقدمے کی سماعت کے دوران گلوکارہ کی جانب سے معافی اور غلطی کو دوبارہ نہ دہرائے جانے پر سزا کی مدت کو کم کردیا گیا تھا۔
Load Next Story