معطل کیے جانے پر لیونل میسی نے فرنچ فٹبال کلب کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

پی ایس جی نے بلااجازت سعودی عرب کا سفر کرنے پر اسٹار فٹبالر کو بطور سزا دو ہفتے کے لیے معطل کردیا تھا

فوٹو: فائل

مایہ ناز فٹبالر اورارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے اپنے موجودہ کلب پیرس سینٹ جرمین کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔

عالمی میـڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق لیونل میسی جاری سیزن کے اختتام پر پی ایس جی سے اپنی راہیں جدا کرلیں گے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پی ایس جی نے بلااجازت سعودی عرب کا سفر کرنے پر اسٹار فٹبالر کو بطور سزا دو ہفتے کے لیے معطل کردیا تھا۔ میسی نے اپنے کمرشل معاہدے کی وجہ سے سیاحت کے فروغ کے لیے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: میسی کا سعودی فٹبال کلب سے معاہدہ آخری مرحلے میں داخل


عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پی ایس جی کے اس اقدام کے بعد ہی یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ لیونل میسی اس کلب کو خیرباد کہہ دیں گے اور اب ان خبروں کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب کیوں گئے؟ فرنچ فٹبال کلب نے لیونل میسی کو معطل کردیا

پی ایس جی کی جانب سے کھیلتے ہوئے لیونل میسی نے 71 میچوں میں 31 گول کیے ہیں۔ رواں سیزن میں وہ فرانس میں واقع کلب کے لیے 20 گول اسکور کرچکے ہیں۔

متعدد عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے فٹبالر نے 2021 میں بارسلونا کو چھوڑ کر پی ایس جی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
Load Next Story