بابراعظم اور امام الحق نے سب سے زیادہ سنچری شراکتوں کا ریکارڈ برابر کردیا
محمد یونس اور محمد یوسف ایک روزہ میچوں میں 9 بار سینچری شراکتیں بناچکے تھے
نیوزی لینڈ کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں بابراعظم اور امام الحق نے محمد یونس اور محمد یوسف کا سب سے زیادہ سنچری شراکتوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔
کیویز کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں فخرزمان کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بابراعظم اور امام الحق نے اسکور میں 108 رنز کا اضافہ کیا۔
ایک روزہ میچوں میں یہ 9 واں موقع تھا جب دونوں بیٹرز کی شراکت داری میں 100 رنز بنے ہوں۔
اس پارٹنرشپ کے ساتھ ہی بابراعظم اور امام الحق نے ماضی کے مایہ ناز کرکٹرز محمد یونس اور محمد یوسف کا پاکستان کے لیے سب سے زیادہ سنچری شراکتوں کا ریکارڈ برابر کردیا۔