میسی کا سعودی فٹبال کلب سے معاہدہ آخری مرحلے میں داخل

میسی کو سعودی کلب کی جانب سے سالانہ چالیس کروڑ ڈالر کی پیش کش کی گئی ہے، ٹیلی گراف


ویب ڈیسک May 04, 2023
میسی کو سعودی کلب کی جانب سے سالانہ چالیس کروڑ ڈالر کی پیش کش کی گئی ہے، ٹیلی گراف (فوٹو: ٹوئٹر)

بین الاقوامی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی سعودی کلب سے معاہدے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے جو آخری مرحلے میں داخل ہوگئی۔

واضح رہے کہ لیونل میسی ان دنوں اپنے اہل خانہ کے ساتھ سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے اس دورے کو تفریح قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ سعودی عرب میں وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

میسی کے سعودی عرب پہنچنے پر فرانسیسی فٹبال کلب پی ایس جی میسی کی رکنیت دو ہفتے کے لیے معطل کی اور بتایا کہ وہ ٹیم ٹریننگ چھوڑ کر بغیر مطلع کیے بیرون ملک روانہ ہوئے۔

مزید پڑھیں: معطل کیے جانے پر لیونل میسی نے فرنچ فٹبال کلب کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق لیونل میسی سعودی لیگ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے وہ یہاں موجود ہیں۔ ادارے کو ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ اگر میسی کا معاہدہ ہوگیا تو انہیں سالانہ چالیس کروڑ ڈالر ملیں گے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میسی کے والد جورج اس حوالے سے بات چیت کررہے ہیں جبکہ سعودی کلب اسٹار فٹبالر کو پرکشش تنخواہ اور مراعات دینے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کیوں گئے؟ فرنچ فٹبال کلب نے لیونل میسی کو معطل کردیا

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر آل بلال کلب سے معاہدہ طے ہوجاتا ہے تو لیونل میسی فرانسیسی فٹبال کا معاہدہ جون میں ختم ہونے کے بعد سعودی عرب منتقل ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔