کراچی رن وے پرلینڈنگ میں پائلٹس کو دشواری کاسامنا

سینٹرل لائن پرنٹ مدھم ہوجانے کے سبب کراچی ایئرپورٹ پرحادثے کے امکانات


Tufail Ahmed April 22, 2014
بین الاقوامی قوانین کے مطابق سفیدپٹی واضح ہونی چاہیے،سی اے اے کی غفلت فوٹو: فائل

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پرجہازوں کی رہنمائی کرنے والی سفید پٹی مدھم پڑگئی ہے۔

جس کی وجہ سے رن وے پرلینڈنگ کرنے والے پائلٹوں کو دشواریوں کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سفید پٹی دراصل رن وے کی سینٹرل لائن پرنٹ کوکہا جاتاہے جوپائلٹ کی درست رہنمائی کرتی ہے اورجس پرکپتان جہازکی لینڈنگ کرتے ہیں تا کہ جہازمکمل طورپر رن وے کے عین درمیانی حصے میں رہے۔ کراچی کے ایئرپورٹ کے رن وے کی سفید پٹی20سال قبل پینٹ کی گئی تھی۔ سینٹرل لائن پرنٹ کے غیرواضح ہونے کی وجہ سے پائلٹوںکو لینڈنگ کے وقت شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑ رہاہے جبکہ رات کے اوقات سفیدپٹی مکمل غیرواضح ہوجاتی ہے۔

جس کی وجہ سے پائلٹ کورن وے کے درمیانی حصے کاتعین کرنے میں بے حددشواری ہوتی ہے۔سول ایوی ایشن کے مطابق کراچی کے رن وے پرسینٹرل لائن پرنٹ غیرواضح ہونے سے کوئی بھی حادثہ رونماہو سکتاہے۔ رن وے پرپینٹ کی جانے والی سفیدپٹی بین الاقوامی ایوی ایشن کے قانون کے مطابق مکمل طورپر واضح ہونی چاہیے تاہم کراچی کے رن وے پرسفید پٹی کے غیرواضح ہونے سے پائلٹ جہازکواپنے تجربے کی بنیادپر لینڈکرارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رن وے پرجہاز کی پارکنگ کی بھی لائنیں غیرواضح ہوچکی ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ کارن وے10ہزارفٹ لمباہے۔ رن وے کی سینٹرل لائن پرنٹ اورپارکنگ لائنیںواضح رکھناسول ایوی ایشن حکام کی ذمے داری ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں