ٹی20 فارمیٹ میں بولر نے ایک اوور میں 46 رنز دے دیے

مجموعی طور پر ہرمن نے اپنے 2اوورز میں 66رنز دیے اور کوئی وکٹ بھی ہاتھ نہ آئی


Sports Desk May 04, 2023
مجموعی طور پر ہرمن نے اپنے 2اوورز میں 66رنز دیے اور کوئی وکٹ بھی ہاتھ نہ آئی۔ فوٹو: ٹوئٹر

بھارت میں کے سی سی ٹی20 ٹرافی میچ میں بولر نے اوور میں 46رنز دے دیے۔

ہرمن نے نوبال کی جس پر بیٹر واسو نے چھکا لگایا، اگلی گیند پر بائی کے 4رنز بنے، اگلی 5گیندوں پر چھکے لگ گئے،ان میں سے بھی ایک نوبال تھی، دوبارہ کروائی تو اس پر بھی چھکا لگ گیا، یوں مجموعی طور پر اوور میں 46رنز بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت؛ بلے باز نے ایک ہی اوور میں 43 رنز جڑ دیے

ہرمن نے اپنے پہلے اوور میں بھی 22رنز دیے تھے، مجموعی طور پر انھوں نے اپنے 2اوورز میں 66رنز دیے اور کوئی وکٹ بھی ہاتھ نہ آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں