پیوٹن پر حملہ ہم نے نہیں کیا یوکرینی صدر

ہم اپنے لوگوں اور علاقے کو بچانے کے لیے اپنی سرزمین پر لڑ رہے ہیں، ولودیمیر زیلنسکی

ماسکو کا حملے کو جواز بنا کر ردعمل جارحانہ ہوسکتا ہے، زیلنسکی:فوٹو:فائل

یوکرین نے روس کے صدر پیوٹن پر حملہ کرنے کی تردید کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بیان میں کہا کہ روس کے صدر پیوٹن پرحملہ یوکرین نے نہیں کیا۔ ہم اپنی سرزمین پر اپنے لوگوں اور علاقے کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں۔ کیف ماسکو کو نشانہ نہیں بنا رہا اور نہ ہی کریملن پرحملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔کریملن پر حملہ روس کے انتہائی ردعمل کا سبب بن سکتا ہے۔


روس نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین نے صدر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش میں صدارتی محل کو ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ ڈرون حملے کے بعد ماسکو کے مئیر نے بغیر اجازت لیے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

 
Load Next Story