ملک درست راستے پر نہیں چل رہا 80 فیصد پاکستانیوں کی رائے
10میں سے 8پاکستانی’’پرانا پاکستان‘‘چاہتے ہیں،83فیصد لوگ چاہتے ہیں کہ ملک پہلے جیسا ہوجائے،59فیصد آبادی کم تعلیم یافتہ
سروے اور ڈیٹا کی بنیاد پر اہم رجحانات سامنے لانے والا معروف عالمی ادارہ آئپسوس گلوبل ٹرینڈزنے پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔
اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کے تحت پاکستان کے رجحانات پر کراچی میں سیمینار میں آئپسوس نے عالمی، علاقائی اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے رجحانات پر ڈیٹا کے تجزیے سے پاکستان سے متعلق10اہم نکات پر مبنی سروے رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق10میں سے 8پاکستانی''پرانا پاکستان''چاہتے ہیں،83فیصد لوگ چاہتے ہیں کہ ملک پہلے جیسا ہوجائے، 86فیصد پاکستانیوں کی رائے ہے کہ ملک غلط راستے پر چل رہا ہے،75فیصد پاکستانی خوش نہیں تاہم 53فیصد پاکستانی ملک کے مستقبل کے بارے میں پْر امید ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے باعث کاروباری طبقہ شدید متاثر ہے، گیلپ سروے
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی کس جی ڈی پی نچلی ترین سطح پر ہے، 59فیصد آبادی کم تعلیم یافتہ ہے،پاکستان عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے بحران کے انتہائی نازک موڑ پر ہے۔
50ممالک میں سے صرف ایک پاکستان ہے جہاں جسمانی صحت کو ذہنی تندرستی پر ترجیح دی جاتی ہے، 70فیصد پاکستانی معروف برانڈز پر زیادہ خرچ کرنے کو تیار ہیں، اس کی وجہ سے تمام کیٹگریز کے برانڈز میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان ڈیٹا کی نظر اندازی کا مرکز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی اور بیروزگاری پاکستان کے سب سے اہم مسائل، سروے
سروے کے مطابق پاکستانی اپنی پرائیویسی کے بارے میں فکر مند نہیں، پاکستان ان5سرِفہرست ممالک میں شامل ہے جہاں یہ سمجھا جاتا ہے کہ تکنیکی ترقی ہماری زندگیوں کو تباہ کررہی ہے، 50ممالک میں سے پاکستانی فن،کھیلوں اور دیگر تفریحی سرگرمیوں میں بہت کم مصروفیت رکھتے ہیں، پاکستانیوں کی اکثریت کو حکومت کے مقابلے میں کاروباری رہنماؤں پر اعتماد ہے۔