ایف بی آر کا سندھ ریونیو بورڈ اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ معاہدہ

معاہدوں کے تحت یہ دونوں ادارے زمین،جائیداد کی ملکیت اور زرعی آمدنی سے متعلق ڈیجیٹل ڈیٹا شیئر کریں گے


Irshad Ansari May 04, 2023
معاہدوں کے تحت یہ دونوں ادارے زمین،جائیداد کی ملکیت اور زرعی آمدنی سے متعلق ڈیجیٹل ڈیٹا شیئر کریں گے۔ فوٹو: ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا بلوچستان ریونیو اتھارٹی اور سندھ بورڈ آف ریونیو کیساتھ ڈیٹا شئیرنگ کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق وزیراعظم کے ویژن کے تحت ٹیکس جمع کرنے کے نظام کو بہتر بنانے اور ڈیجیٹل انٹیگریشن کو فروغ دینے کیلیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بورڈ آف ریونیو سندھ کے ساتھ 19 اپریل، 2023 اور بورڈ آف ریونیو بلوچستان کے ساتھ 28 اپریل، 2023 کو ڈیٹا شیئرنگ معاہدے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ریونیو بورڈ، مارچ کے دوران ریونیو میں 28 فیصد کا اضافہ

معاہدوں کے تحت یہ دونوں ادارے زمین،جائیداد کی ملکیت اور زرعی آمدنی سے متعلق ڈیجیٹل ڈیٹا شیئر کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں