پی آئی اے نے لازمی سروسز ایکٹ پھر لاگو کردیا

پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں غفلت ایکٹ کے تحت جرم کے طور پر لیا جائیگا، حکم نامہ


Staff Reporter May 04, 2023
پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں غفلت ایکٹ کے تحت جرم کے طور پر لیا جائیگا، حکم نامہ (فوٹو : فائل)

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے لازمی سروسز ایکٹ پھر لاگو کردیا۔

سی ای او پی آئی اے کے دستخط سے احکامات جاری کیے گئے ہیں، حکمنامے کے مطابق ملازمین پرفرائض کی انجام دہی کے لیے بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں غفلت ایکٹ کے تحت جرم کے طور پر لیا جائیگا، کوئی بھی ملازم حکم عدولی کے باعث اپنے خلاف تادیبی کارروائی کا ذمے دارہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اے ٹی آر طیارہ حادثات پی آئی اے انتظامیہ کی غفلت سے ہوئے، آڈیٹر جنرل

تمام شعبوں کے سربراہان ایکٹ کا نفاذ یقینی بنائیں،ملکی مالی حالات کے پیش نظرادارہ اس وقت غیرمعمولی حالات سے گزر رہا ہے،اس قسم کے رویوں کا قطعی متحمل نہیں ہوسکتا،لازمی خدمات ایکٹ کا اطلاق صورتحال سے نمٹنے کا کام کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔