فیصل قریشی کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ پر تنقید کیوں کی جارہی ہے

کئی ٹی وی اشتہارات کو ڈائریکٹ کرنے والے فیصل قریشی کا فلم ہدایتکاری کی دنیا میں یہ پہلا قدم تھا

فوٹو:فائل

عیدالفطر پر پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم 'منی بیک گارنٹی' کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عید الفطر پر پاکستان کے سُپر اسٹار فواد خان اور اسٹار کرکٹر وسیم اکرم کی فلم 'منی بیک گارنٹی' شائقین کو لطف اندوز نہ کر سکی۔

فلم کے ہدایتکار فیصل قریشی کو ناقص ہدایتکاری پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ برسوں میں کئی ٹی وی اشتہارات کو ڈائریکٹ کرنے والے فیصل قریشی کا فلم ہدایتکاری کی دنیا میں یہ پہلا قدم تھا۔







View this post on Instagram


A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)




ایک حالیہ انٹرویو میں فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ انہیں فلم کا اچھا ریویو مل رہا ہے اور لوگ فلم کی تعریف کر رہے ہیں لیکن جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ فلم اچھی نہیں انہوں نے ذہن بنا لیا ہے کہ فلم اچھی نہیں۔


ہدایتکار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سنیما گھروں کو اس قسم کی فلموں کی ضرورت ہے وہ کئی دن سنیما گھر جاتے رہے جہاں انہوں نے دیکھا کہ لوگ کئی سینز پر تالیاں بجا رہے ہیں اور فلم کو پسند کر رہے ہیں۔

تاہم پاکستان شوبز کے سینئر اداکار شان شاہد کو بھی فیصل قریشی کی فلم 'منی بیک گارنٹی' کچھ خاص متاثر نہ کر سکی انہوں نے بھی ہدایتکار کو ناقص ہدایتکاری پر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔







View this post on Instagram


A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)




سوشل میڈیا پر ایک بیان میں شان شاہد کا کہنا تھا کہ 'یوفون کا اشتہار 45 سیکنڈز کا ہوتا ہے تاہم جب بات فلم کی ہو تو پروڈیوسرز کو ہدایتکار کا انتخاب کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے منی بیک گارنٹی کا ملا جُلا ردِعمل سامنے آرہا ہے تاہم فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ فلم زِیربحث ہے یہ اچھی بات ہے کہ ان کی فلم پر بحث ہو رہی ہے، کسی چیز پر بحث ہوتے رہنا نہ ہونے سے بہتر ہے۔
Load Next Story