سعودی اجازت کے باوجود پاکستانی خواتین عازمین حج بڑی سہولت سے محروم

سعودی عرب کی حکومت نے خواتین کو بغیر محرم کے بھی حج کرنے کی اجازت دے دی ہے

رواں سال پاکستانی مرد اور خواتین پرانی حج پالیسی کے تحت جح کریں گے، وزارت مذہبی امور:فوٹو:سعودی وزارت میڈیا

پاکستانی خواتین رواں برس بغیر محرم حج نہیں کرسکیں گی۔

سعودی عرب کی جانب سے خواتین کو بغیر محرم حج کرنے کی اجازت دینے کے باوجود پاکستانی خواتین سابق قوانین کے تحت حج کریں گی۔


وزارت مذہبی امورکے ترجمان نے عرب میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رواں برس کے لیے حج انتظامات سابق حج اسکیم کے تحت کیے گئے ہیں اس لیے پاکستان کی خواتین فی الحال بغیر محرم حج کی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جو پالیسی منظور ہوئی اس میں پرانی اسکیم ہی رکھی گئی تھی جس کے مطابق خواتین محرم کے ساتھ ہی حج پر جائیں گی۔ پاکستانی خواتین پر یہ پالیسی لاگو نہ کرنے کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا کیونکہ وہ ویسے بھی اپنے خاندان کے ساتھ حج کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پرانی اسکیم کے تحت سنی عقیدے سے تعلق رکھنے والی خواتین محرم کے ساتھ ہی حج کے لیے جاتی ہیں جبکہ اہل تشیع خواتین کچھ حالات میں محرم کے بغیر جا سکتی ہیں۔ سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر سے حج کے لیے آنے والی خواتین کو بغیر محرم کے بھی حج کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
Load Next Story