شاہد آفریدی نے ورلڈکپ میں کون سے سینئر بیٹرز کے ساتھ جانے کا مشورہ دیا
میرے ہاتھ میں ہوتا تو عماد وسیم کو بھی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرتا، سابق کپتان
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈکپ اسکواڈ میں دو سینئر بیٹرز کے ساتھ جانے کا مشورہ دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل پر دیئے گئے انٹرویو میں سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ حارث سہیل انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے جبکہ ایشیاکپ کا کوئی مستقبل دیکھائی نہیں دے رہا، پاکستان کو ورلڈکپ میں مڈل آرڈر کیلئے افتخار احمد اور سلمان علی آغا کو اسکواڈ کا حصہ بنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ افتخار احمد نے ٹی20 ورلڈکپ میں ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ہیں، اس کے علاوہ وہ بالنگ بھی کروانے کے اہل ہیں، گرین شرٹس کو سلمان علی آغا پر بھی بھروسہ کرنا چاہئے تاکہ انہیں اضافی بولر بھی مل سکے۔
مزید پڑھیں: کیا اب بھی شاہد آفریدی فرنچائز کرکٹ کھیلیں گے؟ لالہ کا بیان سامنے آگیا
شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر میرے ہاتھ میں ہوتا تو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر عماد وسیم کو بھی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرتا۔