وزیراعلیٰ سندھ کی گورنرعشرت العباد سے ملاقات
سیاسی صوتحال، امن و امان کی کوششوں،ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی مشاورت
وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان سے پیرکو گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے صوبے میں جاری سیاسی صوتحال، امن و امان کیلیے کوششوں اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی مشاورت کی۔
ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صوبے اورشہر کے وسیع ترمفادات میں تمام سیاسی جماعتوں سے باہمی ربط کومزید مؤثربنایا جائے گاکیونکہ حکومت سمجھتی ہے کہ سیاسی ہم آہنگی قائم کرکے ہی صوبے اورشہر کو تیزرفتار ترقی دی جاسکتی ہے۔ ملا قات میں وزیراعلیٰ سندھ نے گورنرسندھ کوبتایا کہ صوبے میں تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کردیے گئے ہیں جبکہ صوبے اورشہر میںعوامی فلاح وبہبود کے دیگرمنصوبوں پربھی غورکیا جارہا ہے جنھیں بہت جلد فائنل کرکے ان منصوبوں پر کام کا باقاعدہ آغازکردیاجائے گا۔ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ منصوبے مقررہ وقت میں ہی مکمل کیے جاسکیں۔
صوبے اورشہر میں امن وامان کے حوالے سے جاری ٹارگٹڈکارروائیوں پرگورنرسندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیوں کو مزیدموثر بنایاجائے اور کراچی میں دہشت گردی کی نئی لہرمیں ملوث عناصرکو جلدقانون کی گرفت میں لایا جائے۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیاکہ صوبے اورشہر میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے امن وامان کی صورتحال بہتربنانا ناگزیر ہے۔