بھارت جانا ثبوت ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو اہمیت دیتا ہے وزیرخارجہ
شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت روانگی سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا بھارت جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایس سی او اور اس کی رکنیت کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایس سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں کا منتظر ہوں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات ، خطے اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا۔
On my way to Goa, India. Will be leading the Pakistan delegation at the Shanghai Cooperation Organization CFM. My decision to attend this meeting illustrates Pakistan's strong commitment to the charter of SCO.
ایس سی او وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج سے بھارت کے شہر گووا میں شروع ہوگا۔ ایس سی او کے رکن ممالک میں چین ،پاکستان، بھارت، روس، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔