عمران خان کیخلاف ویمن پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر
عمران خان امانت میں خیانت کے مرتکب ہوئے ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، درخواست گزار
ویمن پولیس اسٹیشن میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔
لاہورکے ویمن پولیس اسٹیشن لٹن روڈ میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے خلاف درخواست یتیم بچیوں کے ادارے کاشانہ ویلفئیر ہوم ٹاؤن شپ کی سپریٹینڈنٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ یتیم بچیوں کو چائلڈ ابیوز کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ بچیوں کو گھناؤنے کام میں استعمال ہونے نہ دینے پر فنڈ روک لیا گیا۔ اس وقت کے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تحریری درخواست بھی دی گئی تاہم سرکاری افسران نے عمران خان کے حکم پر بچیوں کے کھانے پینے کا بجٹ بند کردیا۔
درخواست کے مطابق ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار عمران خان امانت میں خیانت کے مرتکب ہوئے اس لیے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔