وزارتوں میں ای آفس سسٹم کی تنصیب کاکام تیزکیاجائے انوشہ رحمٰن

پی ایم آفس سمیت 6 وفاقی وزارتوں میں کام جاری ہے،حکام کی وزیرمملکت کو بریفنگ

27وزارتوں سے نامزدگیوں کا کام مکمل ،عملدرآمدجلدمکمل کریں،حکام کوہدایت فوٹو: فائل

وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی زیرصدارت اسلام آبادمیں وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں میں ای آفس سسٹم قائم کرنیکی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلیے اجلاس ہوا۔


اجلاس میں وفاقی سیکریٹری آئی ٹی اخلاق احمدتارڑ، ایڈیشنل سیکریٹری عظمت علی رانجھااور وزارت آئی ٹی اورپی سی بی کے دیگرحکام نے بھی شرکت کی۔ وزیرمملکت کوڈی جی(پی سی بی)نے ای آفس پروجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیرمملکت کوبتایا گیاکہ ای آفس کی تنصیب سے متعلق پہلے مرحلے میں وزیراعظم آفس، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سمیت 6وفاقی وزارتوںمیں کام جاری ہے اور وزارت آئی ٹی نے ای آفس قائم کرنے کے سلسلے میں تربیت حاصل کرنے کیلیے 27وزارتوں سے نامزدگیوں کا کام مکمل کرلیا ہے۔ وزیرمملکت نے پی سی بی حکام کوہدایت کی کہ وہ تمام متعلقہ وزارتوں میں تمام ضروری اقدام پرعملدرآمد مکمل کرنے کی کوششیں تیزکریں تاکہ ای آفس سسٹم کی تنصیب وقت پرپایہ تکمیل کوپہنچ سکے۔
Load Next Story