مراد سعید کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روک دیا گیا
عدالت نے مراد سعید کے خلاف وفاق اور تمام صوبوں سے تمام مقدمات کا ریکارڈ منگوا لیا
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روک دیا۔
جسٹس انوار الحق پنوں نے مراد سعید کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مراد سعید نے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا۔
عدالت نے مراد سعید کے خلاف وفاق اور تمام صوبوں سے تمام مقدمات کا ریکارڈ منگوا لیا۔
مزید پڑھیں؛ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
درخواست میں موقف تھا کہ مراد سعید سابق وفاقی وزیر رہ چکے ہیں جن پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور متعلقہ ادارے مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کر رہے۔ درج مقدمات میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوکر ضمانت کروانا چاہتا ہوں۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے اور متعلقہ عدالتوں تک رسائی کے لیے کارروائی روکنے کا حکم دے۔
قبل ازیں، مالاکنڈ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔