سونامی حکومت نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا خورشید شاہ

ہم نے دہشتگردی اور سیلاب میں سوات کے عوام کی بھرپور مدد کی، مینگورہ میں خطاب


Numainda Express April 22, 2014
ہم نے دہشتگردی اور سیلاب میں سوات کے عوام کی بھرپور مدد کی، مینگورہ میں خطاب۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے کہاہے کہ سونامی حکومت کے 10 ماہ ہوچکے اب تک کوئی ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہو سکا۔

پی پی نے اپنے دورحکومت میں سوات کے عوام کیلیے بہت کچھ کیا،کیڈٹ کالج اورہائیکورٹ سرکٹ بینچ (دارالقضاۃ) قائم کیے، سواتی عوام کی ناراضیاں دورکرنے آیا ہوں، عوام اپناقیمتی ووٹ پیپلز پارٹی کے امیدوارمحمدشاہی خان کے حق میں استعمال کریں۔ وہ پیر کو چہارباغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پررضاربانی، پی پی پی کے صوبائی صدرخان زادہ خان، نامزد امیدوارمحمدشاہی خان نے بھی خطاب کیا۔خورشیدشاہ اوررضاربانی سمیت دیگرمقررین نے کہاکہ پی پی پی غریب عوام کی پارٹی ہے، بھٹوکافلسفہ آج بھی زندہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں