سینیٹڈپٹی چیئرمین کے ریمارکس پرجے یو آئی متحدہ کااحتجاج

پی پی،ن لیگ ہی قومی جماعتیں ہیں، صابر بلوچ، پورے ایوان کے چیئرمین بنیں،حمداللہ


Numainda Express April 22, 2014
ریمارکس واپس لیں،عدیل کابھی احتجاج،یوٹیوب پر پابندی اٹھائی جائے،مشاہدحسین فوٹو: فائل

سینیٹ میں اے این پی، جے یوآئی(ف) اورایم کیوایم کے ارکان نے ڈپٹی چیئرمین کے ریمارکس پر شدیداحتجاج کیا۔

جبکہ جے یو آئی (ف) اورایم کیوایم کے ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ بھی کیا۔ صحافیوں سے متعلق کمیٹی میں نمائندگی نہ ملنے پرجے یو آئی (ف) کے سینیٹرعبدالغفور حیدری نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ اس ایوان میں جے یوآئی(ف) بھی ایک بڑی جماعت ہے۔ اس کے علاوہ ایم کیوایم کی بھی نمائندگی ہے۔ جے یوآئی(ف) کے حافظ حمداللہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی اورن لیگ آپس میںبیٹھ کرفیصلے کرلیتی ہیں، ہمیں یہ قبول نہیں۔ یہ ملک صرف 2پارٹیوں کا نہیں۔ اگرایسا ہے تویہ خود چلالیں۔ اس پر ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ ہی 2قومی پارٹیاں ہیں۔

اس پراے این پی کے سینیٹرحاجی عدیل نے بھی شدیداحتجاج کیا اورڈپٹی چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیںورنہ ایوان سے چلے جائیں گے۔ حافظ حمداللہ نے کہاکہ ڈپٹی چیئرمین پورے ایوان کے چیئرمین بنیں، صرف پیپلزپارٹی کے چیئرمین نہ بنیں۔ جس دن بھی سید نیئربخاری نہیں ہوتے، وہ پیپلزپارٹی کے چئیرمین بن جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جے یوآئی(ف) کے اراکین ایوان سے چلے گئے۔ بعدمیں ایم کیوایم کے ارکان بھی ایوان سے چلے گئے تاہم ڈپٹی چیئرمین کی ہدایت پروفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ اور یعقوب ناصرانھیں مناکر واپس لے آئے۔ مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر مشاہدحسین نے نکتہ اعتراض پرکہا کہ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے اپنے اجلاس میں یوٹیوب پر عائد پابندی اٹھانے کی قرارداد منظورکی ہے۔ اس لیے یہ پابندی فوری اٹھائی جانی چاہیے کیونکہ کسی اور مسلمان ملک میں یہ پابندی نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں