آئی ایم ایف کا شرح سود میں ایک بار پھر اضافے پر زور

مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پالیسی ریٹ مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ


Irshad Ansari May 04, 2023
رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 0.5 فیصد اور مہنگائی کی اوسط شرح 27 فیصد رہنے کا امکان ہے، رپورٹ (فوٹو: فائل )

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے ایک بار پھر پاکستان پر شرح سود میں اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پالیسی ریٹ مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق رواں مالی سال میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 0.5 فیصد اور مہنگائی کی اوسط شرح 27 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا کی علاقائی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں پاکستان کی موجودہ مالی سال کی معاشی شرح نمو 0.5 فیصد اور مہنگائی کی اوسط شرح 27 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں اگلے مالی سال معاشی ترقی کی رفتار بڑھ کر 3.5 فیصد تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال معاشی شرح نمو 6 فیصد رہی تھی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان میں شرح سود مزید بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پالیسی ریٹ میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان، مصر اور تیونس میں مہنگائی میں اضافہ جاری ہے، مہنگائی کے زیادہ دباؤ والے ممالک میں سخت مانیٹری پالیسی اختیار کرنا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں