روپے کے مقابلے میں ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں معمولی کمی

یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت میں ایک، ایک روپے اضافہ


Business Reporter May 04, 2023
(فوٹو : فائل)

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی آگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر6 پیسہ معمولی کمی سے 283.88 روپے کی سطح سے گھٹ کر 283.82 روپے کی سطح پر آگئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر289 روپے کی سطح پر مستحکم رہی، دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت 1 روپے اضافہ سے 318 روپے پر اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 1 روپے اضافہ سے 361 روپے کی سطح پر آ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں