آئندہ تین روز تک کراچی کا موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان

اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی


Staff Reporter May 04, 2023
فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے جمعہ سے کراچی میں گرمی میں اضافے کی پیشگوئی کردی، پارہ 37 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 روزکے دوران کراچی کا موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے، جمعہ سے شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، پارہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے، زیادہ درجہ حرارت کا تسلسل آئندہ کئی روز تک برقراررہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا مظلع صاف رہا اور درجہ حرارت 34.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، دن کے وقت مغربی سمت کی ہوائیں چلیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا پھیلاؤ مشرقی بلوچستان پراب بھی برقرارہے، اس کے زیراثرآج جامشورو، دادو، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، گھوٹکی، سکھر، کشمور، شکارپور میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں