شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس بلاول بھٹو اور بھارتی وزیر خارجہ کے درمیان مصافحہ

بلاول بھٹو کی بھارت میں روسی وزیر خارجہ اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سمیت دیگر سے ملاقاتیں

فوٹو فائل

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارتی شہر گووا پہنچ گئے، جہاں پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان مصافحہ ہوا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی اور اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرا کا آمنا سامنا ہوا جس کے بعد ونوں نے مصافحہ کیا۔

قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے سے بھارتی شہر گووا پہنچے، گوا میں ہونے والے شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کے اجلاس میں شرکت سے قبل سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ بھارت میں مصروفیات سامنے آگئی ہیں۔

گوا پہنچنے کے بعد شیڈول کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور روسی ہم منصب کی ملاقات ہوئی جس میں پاک روس تعلقات کو مزید وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور، علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔
Load Next Story