زرمبادلہ کے ذخائرمزید 60 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر4 ارب 45 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک May 04, 2023
فوٹو: فائل

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گراوٹ جاری ہے اور گذشتہ ہفتے کے دوران ذخائر میں مزید 60 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران مزید 60 لاکھ ڈالر کی کمی سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر4 ارب 45 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

مرکزی بینک کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 28 اپریل کو 10 ارب 4 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 58 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں