فنون لطیفہ اور سندھ کی ثقافت کو فروغ دینے کیلیے آرٹس کونسل پر مشتمل کوآرڈی نیشن کمیٹی کا قیام
سندھ بھر کے تمام آرٹس کونسلوں کے صدور اور سیکریٹری اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے
فنون لطیفہ اور سندھ کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے سندھ بھر کی آرٹس کونسل پر مشتمل کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے سربراہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ اور سیکریٹری سکھر آرٹس کونسل کے صدر ممتاز بخاری ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے تمام آرٹس کونسلوں کے صدور اور سیکریٹری اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے، کمیٹی سندھ بھر کی تمام آرٹس کونسلوں کو کراچی آرٹس کونسل کی طرز پر سندھ بھر کے بڑے شہروں خصوصاً ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز جہاں جہاں آرٹس کونسلیں موجود ہیں کو فن و ثقافت و ادب کے فروغ کے لیے متحرک کیا جائے گا۔
صوبائی وزیرثقافت و تعلیم سردار علی شاہ کی صدارت میں آرٹس کونسل کراچی کے کمیٹی روم میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیاگیا جس میں محکمہ ثقافت سندھ کے افسران کے علاوہ سندھ بھر کی آرٹس کونسلوں کے صدور اور سیکریٹریز نے شرکت کی۔
اجلاس میں کہاگیا کہ آرٹس کونسل کراچی نے صدر احمد شاہ کی قیادت میں فن و ثقافت اور ادب کے فروغ میں جو خدمات انجام دیں ہیں اس کو بطور ماڈل سندھ بھر میں نافذ کیا جائے، آرٹس کونسل سندھ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے جس کا مقصد سندھ بھر میں موجود آرٹس کونسل کو فعال کرنا اور فن وثقافت کو فروغ دینا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کوآرڈی نیشن کمیٹی سال بھر کراچی کی طرح سندھ کے دیگر آرٹس کونسلوں کو بھی متحرک کرے گی اور سندھ کی ثقافت و ادب کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کوآرڈینیشن کمیٹی سندھ کی دیگر آرٹس کونسلوں میں مصوری، تھیٹر اور میوزک اکیڈمیز قائم کرے گی جہاں آرٹس و فنون کے مختلف شعبہ جات کی تعلیم و تربیت دی جائے گی۔