محمد نواز کی کیویز کیخلاف چوتھے ون ڈے میں شرکت مشکوک

چوتھے میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ ٹاس سے قبل ہوگا، ترجمان پی سی بی


Sports Reporter May 04, 2023
چوتھے میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ ٹاس سے قبل ہوگا، ترجمان پی سی بی (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کی انگلی میں ممکنہ فریکچر کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا چوتھا میچ جمعہ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،5 میچز کی سیریز میں پاکستان مسلسل پہلے تینوں میچز جیت کر 0-3 کی سبقت سے سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے۔

پاکستان نے گزشتہ روزمیچ میں 26 رنز سے کامیابی حاصل کرکے 12 سال کے بعد نیوزی لینڈ کےخلاف ون ڈے سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی نے ورلڈکپ میں کون سے سینئر بیٹرز کے ساتھ جانے کا مشورہ دیا؟

دریں اثناء جمعرات کو دونوں ٹیموں نے آرام کیا اور بیشتر وقت مقامی ہوٹل میں گزارا، جمعے کو کھیلے جانے والے چوتھے میچ میں پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز کی شمولیت مشکوک ہے۔ وہ تیسرے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے، متاثرہ انگلی میں فریکچر کے خدشے کے پیش نظر محمد نواز کو فوری طور پر مقامی اسپتال میں ایکسرے کیےگئے تھے۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق محمد نواز کی ڈاکٹرز مسلسل نگہداشت کر رہے ہیں جب کہ چوتھے میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ ٹاس سے قبل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں