کے پی میں بھرتی پی ٹی آئی کے 1300 سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیخلاف تحقیقات کی تیاری

نگراں حکومت نےسوشل میڈیا انفلوئنسرز کےاکاؤنٹس ریاستی اداروں کیخلاف استعمال ہونےپرتحقیقات کیلئےایف آئی اے سےرجوع کیا ہے


Staff Reporter May 04, 2023
—فوٹو فائل

خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے تحریک انصاف کے گزشتہ دور میں بھرتی 1300 سے زائد سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے اکاؤنٹس ریاستی اداروں کے خلاف استعمال ہونے پر تحقیقات کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سےرجوع کرلیا۔

صوبائی محکمہ اطلاعات کی جانب سے ایف آئی اے کو ارسا ل کردہ درخواست میں سرکاری خزانہ سے بھرتی سوشل میڈیاانفلوئنسرز کے ذاتی اکاؤنٹس ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف استعمال کےحوالے سے کہا گیا ہے کہ ان سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام سکیم کے تحت بھرتی 1109 سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو حکومتی اقدامات کی تشہیر کیلئے بھرتی کیا گیا تاہم اطلاعات کے مطابق بیشترسوشل میڈیا انفلوئنسرز نے ذاتی اکاؤنٹس سے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلائی اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث رہے۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق تحریک انصاف دور میں بھرتی سوشل میڈیاانفلوئنسرز کو تنخواہوں اور دیگرمدات میں مجموعی طور پر 24 کروڑ 26 لاکھ 65 ہزار روپے خرچ کئے گئے جبکہ دیگر اخراجات ان کے علاوہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں