منٹوں میں ضمانتیں دینے کے دہرے معیار کو ختم کرنا ہوگا وزیر اعظم

عدل و انصاف سب کو دکھائی دینا چاہیے، دہرا معیار معاشرے کے لیے سود مند نہیں ہے، لندن میں صحافیوں سے گفتگو


ویب ڈیسک May 05, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ منٹوں میں درجنوں مقدمات میں ضمانتیں دینا دہرا معیار ہیں جسے کوئی پسند نہیں کرے گا اور نہ ہی یہ معاشرے کے لیے سود مند ہیں۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے اور عدل و انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے اور یہ سب کو دکھائی دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بلادستی کا سب کو احترام کرنا ہوگا، پارلیمنٹ کی بالادستی کا سب کو احترام کرنا ہوگا، پارلیمنٹ آئین میں دیے گئے اختیار سے متعلق اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔


شہباز شریف نے کہا کہ ماضی قریب میں اپوزیشن کو جیلوں میں بھجوایا گیا مگر آج دن رات عدالتیں درجنوں ضمانتیں دے رہی ہیں، یہ ایک ایسا دہرا معیار ہے جسے کوئی بھی پسند نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ عدلیہ اور پارلیمان ملکر ملک کی خدمت کریں کیونکہ محاذ آرائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں