ڈاکٹروں اور نرسوں کی اسامیوں کیلیے کمیشن کے امتحان کا اعلان

کمیشن کے امتحان اکتوبر 2022 میں ہونے تھے، سندھ میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے امتحان منسوخ کر دیے گئے تھے


Tufail Ahmed May 05, 2023
 ڈینٹل سرجن کی 50 اسامیوں، نرس کی 183 اسامیوں اور میڈیکل آفیسر کی 1541 اسامیوں کیلیے کمیشن کا امتحان ہوگا (فوٹو فائل)

سندھ میں 2 سال کے بعد میڈیکل و ڈینٹل ڈاکٹروں اور اسٹاف نرسوں کی خالی اسامیوں کے لیے 2 سال بعد صوبائی پبلک سروس کمیشن کے امتحانوں کا اعلان کر دیا گیا۔

کمیشن کے یہ امتحان اکتوبر 2022 میں ہونے تھے لیکن سندھ میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے یہ امتحان منسوخ کردیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت نے سندھ پبلک ہیلتھ کمیشن سندھ سے کہا ہے کہ ڈینٹل سرجن (گریڈ 17) کی 50 اسامیوں، اسٹاف نرس (گریڈ 16) کی 183 اسامیوں اور میڈیکل آفیسر (گریڈ 17) کی 1541 اسامیوں کیلیے پبلک سروس کمیشن کا امتحان ہوگا، ڈینٹل سرجن (گریڈ 17) کی اسامی کیلیے دیہی ڈومیسائل رکھنے والوں کی 30 جبکہ شہری ڈومیسائل رکھنے والوں کی 20 اسامیاں رکھی گئی ہیں۔

اسٹاف نرس (گریڈ 16) کی اسامی کیلیے دیہی ڈومیسائل رکھنے والوں کی 159شہری ڈومیسائل رکھنے والوں کی 24 اسامیاں رکھی گئی ہیں، میڈیکل آفیسر(گریڈ 17)کی اسامی کے لیے دیہی ڈومیسائل رکھنے والوں کی 1195 شہری ڈومیسائل رکھنے والوں کی 345 اسامیاں رکھی گئی ہیں، درخواست گزار ان میں شامل ہونے کے لیے 500 روپے کا پے آڈر جمع کرائے گا اور اسے انٹرویو اور تحریری امتحان میں بیٹھنا لازمی ہوگا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |