کراچی 70 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار

پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزم بلال کو کراچی اور ملزم آصف کو سوات سے گرفتار کیا، تفتیش میں مزید انکشافات متوقع

(فوٹو فائل)

پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 70 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

سول لائن انویسٹی گیشن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل بنیادوں پر اوشین چوک کے قریب کارروائی کے دوران 70 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق مذکورہ مقام سے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے دورانِ تلاش خفیہ اطلاع پر ملزم بلال کو کراچی جب کہ دوسرے ملزم آصف کو سوات سے گرفتار کیا ۔


ابتدائی تفتیش کے دوران شہری ذونیب اپنے کاروباری شراکت دار فضل کو پیسے دینے کب گھر سے نکلا، اس بارے میں ملزمان کو فضل نے اطلاع دی تھی ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ ( نائن ایم ایم پستول ) برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے گرفتار ملزمان اس سے قبل فروری 2023ء میں سول لائن تھانے کی حدود ہی سے ایک راہ گیر خاتون سے اسلحہ کے زور پر طلائی کنگن چھین کر فرار ہوئے تھے ۔ ملزمان کا مزید کریمنل ریکارڈ بھی چیک کی جا رہا ہے، اس سلسلے میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

دوسری جانب سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی کئی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان نبی بخش عرف پپو اور سجاد کو گرفتار کرکے اسلحہ ، مسروقہ سامان اور عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ۔
Load Next Story