کوئٹہ میں آٹے اور چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ

طلب کے مطابق گندم فراہم نہیں کی جا رہی، 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 600 روپے تک بھی پہنچ سکتا ہے، فلور ملز مالکان


ویب ڈیسک May 05, 2023
(فوٹو فائل)

بلوچستان کے دارالحکومت میں آٹے اور چینی کی قیمت میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 100 روپے تک پہنچ گیا جب کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے فلور ملز مالکان اور ڈسٹری بیوٹرز بھی پریشان ہوگئے۔

فلور ملز مالکان کا مؤقف ہے کہ طلب کے مطابق گندم فراہم نہیں کی جا رہی اور یہی صورت حال رہی تو 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 600 روپے تک بھی پہنچ سکتا ہے۔

علاوہ زیں شہر میں چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ نئے ریٹس کے مطابق چینی فی کلو 130روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |