کراچی 12 سالہ ملازمہ کو مالکن نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا

پولیس نے بچی کا جناح اسپتال سے میڈیکل کروا کر چپ سادھ لی


ویب ڈیسک May 05, 2023
پولیس نے بچی کا جناح اسپتال سے میڈیکل کروا کر چپ سادھ لی (فوٹو: فائل)

شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں بنگلے کی مالکن نے 12 سالہ ملازمہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزری تھانے کےعلاقے ڈیفنس فیز 4 خیابان بادبان کے قریب بنگلے کی مالکن کی جانب سے 12 سالہ ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کیا گیا، کباب تلتے ہوئے فرائی پین گرنے سے کھولتا ہوا تیل بچی پر گرگیا تیل گرنے سے بچی کا ہاتھ، چہرہ اور دیگر اعضا جھلس گئے مرہم لگانے بجائے تیل گرجانے پر مالکن نے ملازمہ بچی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پڑوسیوں نے بچی کی مدد کی اور مرہم لگایا، زخمی بچی حمیرہ کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا، میں تیل سے جل گئی تو مالکن نے تیل گرانے پرمجھے فرائی پین سے مارا، میں زخموں کے باعث روتی رہی، مالکن سامنے بیٹھ کر کباب کھاتی رہی جلنے کے باوجود مالکن لیکن میرے والد کونہیں بلایا جبکہ میں بار بار والد کو بلانے کا کہتی رہی۔

دوسری پولیس نے بچی کا جناح اسپتال سے میڈیکل کروا کر چپ سادھ لی، رابطہ کرنے پرایس ایچ او گزری عامر اکرام نے بتایا کہ واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا تھا ہم نے شکایت ملنے پربچی کا میڈیکل کروایا ہے، اہل خانہ سے رابطہ بھی کیا ہے زخمی ملازمہ بچی کے اہلخانہ جیسے چاہیں گے،قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ کچن میں مالکن کی جانب سے بچی کو ہٹانے کے دوران اس کے ہاتھ سے چمچا فرائی پین میں گرا جس کے باعث گرم تیل کی چھیتیں بچی پر گری اور بچی معمولی جھلس گئی۔

ذرائع کے مطابق بچی کورنگی کی رہائشی اورخان پور پنجاب کی رہنے والی ہے، ورثا بنا پولیس کارروائی کے طبی امداد کے بعد بچی کولے کر خان پور روانہ ہوگئے ہیں۔

مالکن نے 12 سالہ ملازمہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا مالکن نے 12 سالہ ملازمہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں