پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے
پاکستان بار کونسل نے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری سپریم کورٹ بار کو عہدے سے ہٹا دیا
پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے، پاکستان بار کونسل نے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری سپریم کورٹ بار کو عہدے سے ہٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری سپریم کورٹ بار نے پاکستان بار کے 7 ممبران کی رکنیت معطل کردی۔ علاوہ ازیں پاکستان بار کونسل نےمس کنڈکٹ کے الزامات پر سیکریٹری سپریم کورٹ مقتدر اختر اور ایڈیشنل سیکریٹری شکیل الرحمٰن کو عہدوں سے ہٹاتے ہو ئے چارج فنانس سیکرٹری حفظہ بخاری کو دے دیا جس پر حفظہ بخاری نے اجلاس بلاتے ہوئے اکثریت سے صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کو ہٹا دیا۔
پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری نے لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل ایکٹ کی خلاف ورزی کی جبکہ سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری پاکستان بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کے مطابق سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کو عہدے سے ہٹایا جاتا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری سپریم کورٹ بار کا عہدہ فی الحال خالی رہے گا۔ صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور سیکرٹری نے پاکستان بار کے فیصلوں کو عدالت میں چیلنج کیا عدالت نے سارا کیس سنا اور پاکستان بار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اسٹیٹس کو جاری کردیا تاہم پاکستان بار کے فیصلوں پر حکم امتناعی کی استدعا مسترد کردی۔ کیس آئندہ منگل تک ملتوی کردیا گیا۔