کراچی غیرملکی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 10 ہزار امریکی ڈالر، تقریباً 2 لاکھ روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کرلی گئیں


Staff Reporter May 05, 2023
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ترجمان ایف آئی اے ( فوٹو: فائل )

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران غیرملکی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی رابعہ قریشی کی زیر نگرانی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان محمد ثاقب اور عامر حسین کو گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 10000 امریکی ڈالر، 1950000 روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بر آمد کر لی گئیں۔

اس کے علاوہ ملزمان کے موبائل فونز سے ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق متعدد پیغامات بھی ملے ہیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |