عوام کے لئے خوشخبری بجلی کے نرخوں میں ایک روپے ایک پیسہ فی یونٹ کمی

قیمتوں میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے علاوہ ملک کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔


ویب ڈیسک April 22, 2014
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق جون کے مہینے میں ہوگا۔ فوٹو: فائل

نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے ایک پیسے فی یونٹ کمی کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں کمی ایک روپیہ ایک پیسہ فی یونٹ کمی کردی ہے، قیمت میں کمی مارچ کے مہینے کے لئے کی گئی ہے اور اس کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے علاوہ ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق جون کے مہینے میں ہوگا۔

واضح رہے کہ گازشتہ ماہ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں جنوری کے لئے بجلی 2 روپے 24 پیسے فی یونٹ مہنگی جبکہ فروری کے لئے 27 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں