الیکشن کمیشن کا کراچی کے ایس ایچ اوز کے تبادلے منسوخ کرنے کا حکم

زمان ٹاون، ٹیپو سلطان اور دیگر تھانوں کےایس ایچ اوز کے تبادلے کیے گئے تھے


ویب ڈیسک May 06, 2023
[فائل-فوٹو]

الیکشن کمیشن نے آئی جی سندھ پولیس کو ہنگامی مراسلہ بھیجا جس میں کراچی کے ایس ایچ اوز کے تبادلے منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے زمان ٹاون، ٹیپو سلطان اور دیگر تھانوں کےایس ایچ اوز کےتبادلے کیے گئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے ان تبادلوں کی مسوخی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

خط کے متن میں الیکنش کمیشن نے موقف اپنایا ہے کہ الیکشن قواعد کی رو سے ضمنی بلدیاتی انتخابات تک ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے پر پابندی عائد ہے، لہٰذا کراچی کےایس ایچ اوز کے تبادلے فوری طور پر روکے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں