کورونا کے مزید 29کیسز رپورٹ ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3269 ٹیسٹ کیے گئے، مہلک وائرس سے متاثرہ 9 مریضوں کی حالت تشویش ناک


ویب ڈیسک May 06, 2023
(فوٹو فائل)

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 29 کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے رپورٹ ہونے والے مثبت کیسز کی شرح 0.89 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 3ہزار 269 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 29 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 9 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا کے 11 مریض رپورٹ ہوئے جب کہ اسی دورانیے میں کورونا وائرس سے ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض انتقال کرگیا تھا جب کہ گزشتہ ماہ کراچی ہی میں مہلک وائرس کا شکار بننے والے 2 مریض انتقال کرگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں