ملتان میں ڈاکو بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار فائرنگ سے 2 گارڈز زخمی

ملزمان نے جاتے ہوئے سیکیورٹی گارڈز ندیم اور اسلم کو تشدد کا نشانا بھی بنایا اور فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔


ویب ڈیسک April 22, 2014
ملزمان پشتو زبان میں بات کر رہے تھے اور ان کی عمریں 22 سے 30 سال کے درمیان تھیں، پولیس۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

بوسن روڈ پر ڈاکو نجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جب کہ فائرنگ کر کے 2 سیکیورٹی گارڈ ز کو بھی زخمی کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان میں بوسن روڈ پر5 سے 7 ملزمان ایک نجی بینک میں داخل ہوئے اور سیکیورٹی گارڈ، بینک عملے اور کھاتے داروں کو یرغمال بنا کر 40 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے، ملزمان نے جاتے ہوئے سیکیورٹی گارڈز ندیم اور اسلم کو تشدد کا نشانا بھی بنایا اور فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پشتو زبان میں بات کر رہے تھے اور ان کی عمریں 22 سے 30 سال کے درمیان تھیں، بینک عملے اورعینی شاہدین کی مدد سے ملزمان کے خاکے جاری کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ملزمان نے اسی بینک سے اے ٹی ایم مشین لوٹنے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنادیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں