کویت بھارتی شہری نے بیوی کو ذبح کرکے خودکشی کرلی

میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا ہوتا تھا، پولیس حکام


ویب ڈیسک May 06, 2023
پولیس فلیٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی:فوٹو:فائل

کویت میں بھارتی شہری نے بیوی کو ذبح کرکے خود کشی کرلی۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کے علاقے السالمیہ میں بھارتی شہری نے بیوی کو چھری سے ذبح کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔کویتی وزارت داخلہ کو شہریوں نے ایک شخص کے عمارت سے چھلانگ لگانے کی اطلاع دی تھی۔ خود کشی کرنے والا شخص پیرا میڈک تھا اور اس کی بیوی نرس تھی۔

سیکورٹی اہلکارفلیٹ کا دروازہ توڑ کراندر پہنچے تو ایک خاتون تشویشناک حالت میں موجود تھیں اور ان کے قریب ایک چاقو پڑا تھا۔ خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر کے دم توڑ گئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واردات سے قبل فلیٹ سے جھگڑے کی آوازیں آرہی تھیں۔ میاں بیوی کے درمیان متعدد مسائل پر اختلافات تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں