پی ٹی آئی کیلیے بین الاقوامی تعلقات سمیت ہرچیز کھیل ہے وزیراعظم

عمران نیازی ماضی میں خارجہ پالیسی مفادات کو نقصان پہنچا چکے ہیں، شہباز شریف


ویب ڈیسک May 06, 2023
پی ٹی آئی نے ایس سی او میں پاکستان کی شرکت کو متنازع بنانے کی کوشش کی،وزیراعظم :فوٹو:فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لیے بین الاقوامی تعلقات سمیت ہرچیز کھیل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے جس طرح بھارت میں ہونے والے شنگھائی تعاون اجلاس میں پاکستان کی شرکت کو متنازع بنانے کی کوشش وہ پریشان کن ہے تاہم اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں۔



وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی نے ماضی میں بھی ملک کی خارجہ پالیسی کے مفادات کونقصان پہنچانے میں کوئی عار محسوس نہیں کی تھی۔ اقتدار میں رہ کر بھی وہ یہ کرچکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے لیے بین الاقوامی تعلقات سمیت ہر چیز کھیل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں