آپس کے اختلافات میں ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کے اہم کمانڈرز ہلاک

افغانستان میں جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی میں فسادات معمول بن گئے


ویب ڈیسک May 06, 2023
افغانستان میں جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی میں فسادات معمول بن گئے

تحریک طالبان پاکستان کے ذیلی گروپوں میں کمانڈرز کی ہلاکتیں معمول بن گئیں۔

افغانستان کے علاقے خوست، کنڑ اور دیگر علاقوں میں جماعت الاحرار اور TTP کے درمیاں فسادات کے مختلف واقعات میں 9 دہشتگرد بشمول اہم کمانڈرز مارے گئے۔

مارے جانے والے دہشتگردوں میں ساجد، عمر، ملنگ، کمانڈر ذاکر، طارق عرف ولی، ہاشم عرف ساجد، عثمانی عرف مسلم، رحمان عرف گل بابا اور یوسف شامل ہیں۔

ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں کے کمانڈرز اور غریب دہشتگرد طبقوں میں اختلافات پہلے ہی شدت اختیار کر چکے ہیں۔ ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپوں نے مرکزی قیادت پر بھی عدم اعتماد کا اظہارکیا ہے۔

ٹی ٹی پی کے نچلے درجے کے دہشتگرد مالی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ کمانڈر شاہانہ طرزِ زندگی گزار رہے ہیں۔ اندرونی خلفشار اور بیرونی اختلافات کی وجہ سے انہیں آج بھاری قیمت چُکانا پڑرہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں