مردان میڈیکل کمپلیکس وارڈ میں دوران ڈیوٹی بال کٹوانے پر عملہ معطل

کمپلیکس کے ڈائیلاسز وارڈ کے ساتھ حجامت خانہ کھولنے کے حوالے سے گزشتہ روز ویڈیو وائرل ہوئی تھی


ویب ڈیسک May 06, 2023
کمپلیکس کے ڈائیلاسز وارڈ کے ساتھ حجامت خانہ کھولنے کے حوالے سے گزشتہ روز ویڈیو وائرل ہوئی تھی (فوٹو : فائل)

مردان میڈیکل کمپلیکس میں وارڈ میں دوران ڈیوٹی بال کٹوانے پر عملے کو معطل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان میڈیکل کمپلیکس میں حجام کی دکان کے حوالے سے وائرل ویڈیو پر انکوائری مقرر کردی گئی جس کے چیئرمین مینجر ایڈمن اینڈ فیسلٹی ڈاکٹر عرفان اکرم ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی کے ممبران میں انچارج ڈائیلاسز ڈاکٹر زاہد شاہ، ڈاکٹر عدنان اختر اور نرسنگ ڈائریکٹر مہرالنساء شامل ہیں۔ کمیٹی 3 روز میں اپنی انکوائری مکمل کرکے حکومت کو پیش کرے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے تک دو ڈائیلاسز ٹیکنیشنز سمیت اسٹاف نرس، وارڈ بوائے اور سوئیپر کو معطل کردیا گیا ہے۔


یاد رہے کہ مردان میڈیکل کمپلیکس کے ڈائیلاسز وارڈ کے ساتھ حجامت خانہ کھولنے کے حوالے سے گزشتہ روز ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ مردان میڈیکل کمپلیکس کے ملازم نے ڈیوٹی کے دوران حجام کو بلا کر وارڈ میں بالوں کی کٹنگ کروائی۔

اس معاملے پر کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے تاہم متعلقہ افراد کو معطل کرکے مزید قانونی کارروائی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔