الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بائیومیٹرک مشین استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

بائیومیٹرک کے ساتھ 5 ماہ جب کہ عام روٹین میں 45 دنوں میں الیکشن ہوں گے، ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن شیرافگن


ویب ڈیسک April 22, 2014
ہری پور کی تحصیل غازی میں آزمائشی طور پر بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شیرافگن فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بائیو میٹرک مشین استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق اسلام آباد میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹں ناصر الملک کی سربراہی میں خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے الیکشن کمشنر، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ایم ڈی پرنٹنگ پریس سمیت نادرا حکام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن شیر افگن نے کہا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار ہے اوراس کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بائیومیٹرک کے ساتھ 5 ماہ جب کہ عام روٹین میں 45 دنوں میں الیکشن ہوں گے، بائیومیٹرک کی وجہ سے انتخابات تاخیر کا شکار ہوں لہذا انتخابات میں بائیومیٹرک مشین استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے صرف ہری پو ر کی تحصیل غازی میں آزمائشی طور پر بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے الیکشن کرائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں