لیاری یونیورسٹی میں بھارتی فلم دکھائے  جانے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم

ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، جامعہ میں ایسی بری مثال کسی صورت قابل قبول نہیں، وزیر جامعات


عائشہ خان May 06, 2023
(فوٹو فائل)

لیاری یونیورسٹی میں فیسٹیول کےدوران بھارتی فلم دکھانے پر وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے نوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

شہر قائد کے علاقے لیاری میں قائم بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹ فیسٹیول کے دوران طلبہ کو جمعرات کے روز بھارتی فلم دکھائے جانے کا انکشاف ہوا تھا، جس میں نامناسب لباس اور غیر اخلاقی رقص بھی طالب علموں نے دیکھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لیاری بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی میں فیسٹول کے دوران بچوں کو بھارتی فلم دکھائے جانے کا انکشاف

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی اس طرح کی بُری مثال کی کسی صورت بھی کیمپس میں اجازت نہیں دے سکتی۔ اس معاملے پر وزیر جامعات اسماعیل راہو نے نوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی اور کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری جامعات و بورڈز عبدالفتاح کریں گے۔ کمیٹی لیاری یونیورسٹی میں فیسٹیول کے دوران بھارتی فلم دکھانےکی تحقیقات کرکے 14 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سرکاری و نجی جامعات طلبہ کو تقریبات میں ایسی غیر اخلاقی چیزیں دکھانے سے منع کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں