برطانوی بادشاہ چارلس سوم کو تاج پہنادیا گیا

آرچ بشپ نے شاہ چارلس کو تاریخی سینٹ ایڈورڈ تاج پہنایا۔


ویب ڈیسک May 06, 2023
آرچ بشپ نے شاہ چارلس کو تاریخی سینٹ ایڈورڈ تاج پہنایا۔

برطانیہ میں چارلس سوم کو بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر کو ملکہ کا تاج پہنادیا گیا۔

شاہ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کی تقریب ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوئی۔ شاہ چارلس تاج پوشی کے وقت 700 سال قدیم شاہی کرسی پر بیٹھے۔

آرچ بشپ آف کینٹربری نے شاہ چارلس سے حلف لیا اور انہیں تاریخی سینٹ ایڈورڈ تاج پہنایا۔ بادشاہ چارلس نے حلف نامے پر دستخط بھی کیے۔

مختلف ممالک کے وزرائے اعظم سمیت دنیا بھر سے 2200 سے زائد سرکاری مہمان تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر شہزادہ ہیری اور ولیم سمیت دیگر شاہی خاندان کے افراد موجود تھے۔



شاہ چارلس سوئم ملکہ کمیلا کے ساتھ بکھنگم پیلس سے ویسٹ منسٹر روانہ ہوئے تو لندن کی سڑکوں پر ہزاروں لوگ بادشاہ کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ شاہی گارڈز کی جانب سے شاہ چارلس سوئم کو سلامی دی گئی۔

لندن کی سڑکوں اور شاہراہوں پر ہزاروں لوگوں نے اسکرینز پر تاج پوشی کی تقریب دیکھی۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں تاج پوشی کی آخری تقریب 70 سال پہلے ملکہ الزبتھ کے لیے منعقد ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |