پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد ایس ایچ او پر اپنے ہی تھانے میں مقدمہ درج

ایس ایچ او نے یکم مئی کو ریلی کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا، مدعی مقدمہ


ویب ڈیسک May 06, 2023
(فوٹو : فائل)

ایس ایچ او سبزہ زار کے خلاف اپنے ہی تھانے میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد، حبس بے جا اور دھمکیوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمہ یاسر انور نامی وکیل کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ میں ایس ایچ او سمیت سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور دیگر کانسٹیبل نامزد ہوئے ہیں۔

مدعی مقدمہ نے موقف اپنایا ہے کہ ایس ایچ او نے یکم مئی کو ریلی کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا، ایس ایچ او نے ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ تھانے آنے والے وکلاء کو محبوس کرلیا، پولیس اہل کاروں نے تھانے کے باہر جمع افراد پر لاٹھی چارج بھی کیا۔

sho subza zar

مدعی کے مطابق ملزمان پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب حکام نے کہا ہے کہ مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش جاری ہے، میرٹ پر کارروائی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں