لاہورمیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سکھ شہری کو قتل کردیا

نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مقتول کا ملازم بھی زخمی ہو گیا، پولیس


ویب ڈیسک May 06, 2023
—فائل فوٹو

نواب ٹاؤن میں نا معلوم افراد نے پرم جیت عرف سردار سنگھ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے مقتول کا ملازم بھی زخمی ہو گیا، مقتول پرم جیت عرف سردار سنگھ اپنے سکیورٹی گارڈ کے ساتھ واک کر رہا تھا، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سر پر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائر نگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا، زخمی سیکیورٹی گارڈ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں سکھ شہری کے قتل کے واقعہ کانوٹس لے لیا۔

محسن نقوی نے انسپکٹرجنرل پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کر لی جبکہ مقتول سردارسنگھ کے ورثا سے اظہار ہمدردی کی اور زخمی سکیورٹی گارڈ کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔