نویں جائزے کی کامیابی پر پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا آئی ایم ایف

پاکستان کے ساتھ نویں جائزے پر مسلسل کام کر رہے ہیں، ضروری اصلاحات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، نیتھن پورٹر


Irshad Ansari May 06, 2023
فوٹو: فائل

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن برائے پاکستان کے سربراہ نیتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نویں جائزے پر مسلسل کام کر رہے ہیں اورنویں جائزے کی کامیابی پر پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوسکے گا۔

پاکستان کیساتھ نویں اقتصادی جائزہ پر جاری مذاکرات سے متعلق جاری بیان میں آئی ایم ایف جائزہ مشن چیف برائے پاکستان نیتھن پورٹر نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ نویں جائزے پر مسلسل کام کر رہے ہیں، اس جائزے کو مکمل کرنے کے لیے ضروری اصلاحات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نویں جائزے کے کامیابی سے مکمل ہونے پر پاکستان کی ضروری فنانسنگ جاری ہوگی اور نویں جائزے کی کامیابی سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔