حکومت سندھ سے مذاکرات کامیاب فلور ملز مالکان کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

معاہدے کے تحت فلور ملز کو 5 لاکھ بوری گندم کی سپلائی شروع ہوگی


ویب ڈیسک May 06, 2023
—فائل فوٹو

حکومت سندھ اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد فلور ملز مالکان نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ خوراک سندھ اور فلور ملز مالکان کے مابین باقاعدہ تحریری معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت فلور ملز کو 5 لاکھ بوری گندم کی سپلائی شروع ہوگی جبکہ گندم کی کوالٹی کی تصدیق ملز نمائندے اور محکمہ خوراک کے افسران مشترکہ طور پر کریں گے۔

معاہدے کے تحت 15 مئی سے پورے سندھ سے گندم کراچی لانے کی اجازت ہوگی، فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور سیکریٹری خوراک کی ٹیم کے مذاکرات فریقین نے معاہدے کی تصدیق کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔